حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کی دختر
پریانکا گاندھی نے آج بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی پر تنقید
کرتے ہوئے کہا کہ مودی اپنے عہدہ کا خیال رکھتے ہوئے ہمیشہ بات کیا کریں۔
وہ راہول گاندھی جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں ان کی باتوں پر اتنے سخت
ریمارک کیو کر تے ہیں۔ آ ج امیتھی
کے ایک انتخابی ریلی میں انہوں نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں بھی انکے والد پر اسی طرح تنقید کی گئی جب انہوں
نے ملک میں کمپیوٹرس کو متعارف کر وایا۔ لیکن آج انہیں کمپیوٹرس کی وجہ سے
ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی راہول گاندھی سے متعلق
کہا کہ راہول گاندھی بھی ملک کی بہتری کے لئے عملی اقدات کرینگے۔